ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث گینگ کے 2 ملزمان کو گرفتار کر کے کروڑوں مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون زعیم اقبال شیخ کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشل بینکنگ سرکل کراچی علی مراد کی زیرِ نگرانی چھاپہ مار کارروائی کے دورانغیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث گینگ کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
گرفتار ملزمان میں محمد باقیر اور محمد فاروق شامل ہیں جن کے قبضے سے کروڑوں مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی ہے۔
ملزمان کو کراچی کے علاقے کلفٹن سے گرفتار کیا گیا جو حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث تھے۔
گرفتار ملزمان بغیر لائسنس غیر ملکی کرنسی ایکسچینج میں بھی ملوث تھے۔
چھاپے کے دوران ملزمان سے 45000 امریکی ڈالرز برآمدہوئےہیں۔
ملزمان سے ہنڈی حوالہ سے متعلق ریکارڈ بھی برآمد کر لیا گیاہے،ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے۔
ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہےجبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔