پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورا حسین نے مداحوں کو دوبارہ بالی ووڈ میں کام کرنے کے ارادے سے آگاہ کر دیا۔
ماورا حسین نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں سے بات چیت کرنے کے لیے ایک سیشن رکھا اور اس سیشن میں اُنہوں نے اپنےمداحوں کے سوالوں کے دلچسپ جواب دیے۔
اسی دوران سرحد پار بھارت سے ایک مداح نےاداکارہ سے ایک سوال پوچھا کہ ’کیا میں آپ کو جلد بالی ووڈ کی کسی فلم میں دیکھ سکوں گا؟‘
ماورا حسین نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ’ناممکن کچھ بھی نہیں ہے، کچھ بھی ہوسکتا ہے تو جو ہونا ہوگا ہوجائے گا‘۔
یاد رہے کہ اداکارہ ماورا حسین نے 2016ء میں فلم ’صنم تیری قسم‘ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو دیا تھا۔
اس فلم میں ماورا حسین اور ہرش وردھن رانے کے علاوہ منیش چوہدری، انوراگ سنہا، وجے راز اور مرلی شرما سمیت دیگر فنکار شامل تھے۔