نگراں حکومت میں عام انتخابات سے ایک روز قبل صحت سہولت پروگرام کو 30 جون تک توسیع دے دی گئی۔
اسلام آباد میں نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیر صدارت ایکنک کا اجلاس ہوا، جس کے کئی اہم فیصلے کیے گئے۔
اجلاس کے اعلامیے کے مطابق عام انتخابات سے ایک روز قبل صحت سہولت پروگرم کو 30 جون تک توسیع دے دی گئی، اس پروگرام سے اب صرف غریب اور نادار شہری ہی مستفید ہوسکیں گے۔
اعلامیے کے مطابق نٸی حکومت اس پروگرام کو جون کے بعد چلانے یا نہ چلانے کا فیصلہ کرنے کی مجاز ہوگی۔
اعلامیے کے مطابق اجلاس میں 105 ارب روپے مالیت کے خیبر پختوانخوا رورل روڈ ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کی منظوری دی گئی۔
اعلامیے کے مطابق ایکنک اجلاس میں 17 ارب روپے کی طورخم جلال آباد روڈ کی تعمیر کی بھی منظوری دی گئی۔
اعلامیے کے مطابق اجلاس میں 8 اعشاریہ 3 ارب روپے مالیت کے انفیکشٸیس ڈیزیزز لیبارٹری کے قیام کی منظوری بھی دی گئی۔