میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ عباسی شہید اسپتال کو بند کرنے کی خبر جھوٹی ہے۔ اسپتال اس وقت فعال ہے۔ چلڈرن وارڈ میں 100 سے زیادہ بچے زیرعلاج ہیں۔
انہوں نے کہا کہ این آئی سی یو اور ایمرجنسی بھی فعال ہے۔ عملے کی ڈیوٹی ضرور لگی ہے، ہم نے نہیں الیکشن کمیشن نے لگائی ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اتنا عملہ موجود ہے اسپتال فعال رکھا جائے۔ اسپتال کو تالا لگا کر ایک تصویر پھیلائی گئی ہے۔
میئر کراچی نے کہا کہ جن لوگوں نے یہ شرارت کی ہے ان کے خلاف کارروائی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی الیکشن ڈیوٹی ضرور لگی ہے اس کے باوجود اسپتال فعال ہے۔