ترجمان الیکشن کمشنر سندھ نے کہا ہے کہ کراچی میں ڈرائیور کو پریزائیڈنگ افسر بنانے کی خبر بے بنیاد ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ریٹرننگ افسر نے اس خبر کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔
عام انتخابات میں ووٹنگ کےلیے 10 گھنٹوں کا وقت باقی رہ گیا، پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوگی، شام 5 بجے تک چلے گی، ووٹ صرف اصل قومی شناختی کارڈ پر ہی ڈالا جاسکے گا، زائد المعیاد شناختی کارڈ بھی کام آئے گا۔
ملک بھر میں بیلٹ پیپرز، بیلٹ باکس اور دیگر انتخابی سامان کی ترسیل، 16 ہزار 766 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس اور 29 ہزار 985 حساس قرار دیے گئے ہیں۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا کہنا ہے کہ پریزائیڈنگ افسر فارم 45 پر خود اور پولنگ ایجنٹوں سے دستخط کروانے کے بعد پولنگ اسٹیشن کے باہر آویزاں کریں گے، ایسا نہ کرنے پر کارروائی ہوگی۔