جکارتا میں پھنسا قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کا دوسرا طیارہ بھی پاکستان پہنچ گیا، ایئر بس اے 320 طیارہ جکارتا سے رات 11:14 بجے کراچی پہنچا۔
ایئرلائن ذرائع کا کہنا ہے کہ خصوصی پرواز پی کے 9897 نے بینکاک میں ری فیولنگ کیلئے اسٹاپ کیا، رجسٹریشن اے پی بی ایل وائی طیارے کی تکنیکی مرمت دو ہفتے سے جاری تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لیزنگ کمپنی سے سوا 2 سال سے تنازعہ کا شکار پہلا طیارہ دسمبر میں واپس پہنچا، طیارے کی شمولیت سے پی آئی اے میں ایئربس طیاروں کی تعداد 16 ہوگئی۔
ستمبر 2021 سے لیزنگ کمپنی سے تنازعہ کے باعث طیارے جکارتا میں پھنسے تھے، پی آئی اے نے اکتوبر 2023 میں لیزنگ کمپنی سے مالی تنازعہ طے کیا، لیزنگ تنازعہ کے حل کیلئے کمپنی نے 13 ملین ڈالر کی ادائیگی کی۔