الیکشن 2024 کے بڑے مقابلوں میں سابق وزیراعظم نواز شریف کا این اے 130 لاہور میں ڈاکٹر یاسمین راشد سے سامنا ہوگا۔
وزارتِ عظمیٰ کے لیے پیپلز پارٹی کے امیدوار بلاول بھٹو زرداری کا این اے 194 لاڑکانہ میں جے یو آئی ف کے راشد حسین سومرو سے مقابلہ ہوگا۔
شہباز شریف کا این اے 123 میں افضال عظیم اور این اے 132 میں سردار محمد حسین ڈوگر سے جوڑ پڑے گا۔
این اے 128 لاہور میں شیر، شیر کو ووٹ نہیں ڈال سکے گا، اس حلقے میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز استحکامِ پاکستان پارٹی کے عون چودھری کو عقاب کے نشان پر ووٹ دیں گے۔
این اے 44 ڈیرہ اسماعیل خان میں سہ طرفہ مقابلہ ہوگا جس میں مولانا فضل الرحمان، علی امین گنڈاپور اور فیصل کریم کنڈی آمنے سامنے ہیں۔
این اے 207 سے آصف علی زرداری کے مقابلے کے لیے سردار شیر محمد رند بلوچ میدان میں اترے ہیں۔
اسی طرح این اے 119 لاہور میں مریم نواز کے مقابلے پر آزاد امیدوار شہزاد فاروق ہیں جبکہ این اے 71 سیالکوٹ میں خواجہ آصٖف کا ریحانہ امتیاز ڈار سے ٹاکرا ہوگا۔
این اے 56 راولپنڈی میں شیخ رشید اور حنیف عباسی آمنے سامنے ہیں، این اے 64 گجرات میں چودھری سالک حسین اور پرویز الہٰی کی اہلیہ قیصرہ الہٰی مدِمقابل ہیں۔
ادھر این اے 149 میں جہانگیر ترین کا مقابلہ ملک عامر ڈوگر سے ہے، این اے 261 میں اختر مینگل اور عبدالغفور حیدری آمنے سامنے ہیں۔
جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن اور ایم کیو ایم پاکستان کے سید امین الحق میں مقابلہ ہے، خالد مقبول صدیقی کا جماعت اسلامی کے محمد بابر خان سے مقابلہ ہے۔
جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق آزاد امیدوار محمد بشیر خان کا مقابلہ کریں گے۔
Pakistan election 2024 | Election 2024 Constituencies | Election 2024 candidates |