اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ کو بتا دیا ہے کہ ہم فتح کے بہت قریب ہیں، مکمل فتح کے سوا دوسرا کوئی آپشن نہیں۔
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیلی یرغمالی ہمیشہ میرے دماغ میں رہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یرغمالیوں کی رہائی کے لیے فوجی دباؤ جاری رکھنا ضروری ہے، اسرائیل کو غزہ میں کسی بھی وقت کارروائی کرنے کے قابل ہونا چاہیے۔
نیتن یاہو نے کہا کہ غزہ کی حکمرانی ان کو دی جانی چاہیے جو دہشتگردی کی تعلیم نہ دیں، اسرائیلی فوج کو حماس کے آخری گڑھ رفح میں آپریشن کا کہہ دیا ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم نے مزید کہا کہ دشمن جانتے ہیں حل یا تو سفارتی راستے سے نکلے گا یا فوجی ہوگا، اس مسئلے کو حل کیے بغیر ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔