الیکشن کمشنر نے سندھ کا این اے 232 میں پریزائیڈنگ افسر سے بیلٹ پیپر چھیننے کا نوٹس لے لیا۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق واقعے پر متعلقہ ریٹرننگ افسر اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر سے رپورٹ طلب کرلی گئی ہے۔
پولیس اور رینجرز کی اضافی نفری پولنگ اسٹیشن کے باہر تعینات کی گئی ہے جبکہ الیکشن کمشنر سندھ نے پولیس کو واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے۔
ترجمان الیکشن کمشنر سندھ کا کہنا ہے کہ انتخابات کی شفافیت پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
دوسری جانب این اے 232 کورنگی میں پریزائیڈنگ افسر سے بیلٹ پیپرز چھیننے کے واقعہ پر پریزائیڈنگ افسر عبدالواجد قریشی نے ویڈیو بیان جاری کیا ہے۔
پریزائیڈنگ افسر عبدالواجد قریشی کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ ملزمان نے 2 قومی اور 2 صوبائی اسمبلی کے بکس چھینے ہیں۔
عبدالواجد قریشی کا مزید کہنا تھا کہ پولیس کے پہنچنے پر ملزمان بیلٹ پیپرز کا بکس چھوڑ کر چلے گئے۔
Pakistan election 2024 | Election 2024 Constituencies | Election 2024 candidates | NA-232