قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 47 اور 48 سے آزاد امیدوار مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ ملک بھر میں موبائل فون سروس بند کرنا دھاندلی کی ابتدا ہے۔
موبائل فون سروس کی معطلی کے فیصلے پر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امیدواروں کا ایجنٹس اور انتخابی مشینری سے رابطہ کاٹنا زیادتی ہے۔
مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ کچھ عرصے سے پولیس گردی کا بھی سامنا ہے، جب کہیں سے اطلاع آئے گی تو جب دیر ہو چکی ہوگی۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ دھونس اور دھاندلی کے الیکشنز نا منظور۔
واضح رہے کہ آج پولنگ شروع ہونے سے کچھ دیر پہلے ملک بھر میں موبائل فون سروس متاثر ہونا شروع ہوگئی تھیں۔
علاوہ ازیں مصطفیٰ نواز کھوکھر نے ای سیون پولنگ اسٹیشن نمبر 213 میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
Pakistan election 2024 | Election 2024 Constituencies | Election 2024 candidates | NA-47