فیصل آباد میں الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی جاری ہے۔
صوبائی حلقہ 112 میں ووٹر کی ووٹ کاسٹ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ووٹر نے پولنگ بوتھ میں ووٹ ڈالنے کی مکمل ویڈیو موبائل فون پر بنائی تھی۔
علاوہ ازیں دیگر ووٹرز بھی ووٹ کاسٹ کر کے موبائل سے تصاویر لے کر سوشل میڈیا پر وائرل کر رہے ہیں۔
ووٹرز موبائل فون سمیت ووٹ کاسٹ کرنے پولنگ اسٹیشن جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ انتظامیہ نے پولنگ بوتھ تک موبائل فون لے جانے پر پابندی لگا رکھی ہے۔
Pakistan election 2024 | Election 2024 Constituencies | Election 2024 candidates