سینئر ڈپٹی کنوینر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان فاروق ستار نے کہا ہے کہ انٹرنیٹ اور موبائل فون بند ہونا تشویش کی بات ہے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ الیکشن کو متنازع بنایا جارہا ہے الیکشن کمیشن نوٹس لے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کے تمام شہرو ں میں الیکشن نہیں ریفرنڈم ہے، ایم کیو ایم چھینی گئی تمام سیٹیں واپس لے گی، ہم سے چھینی گئی سیٹوں پر جیتنے اور جتوانے والے پریشان تھے۔
فاروق ستار نے الزام لگایا ہے کہ پی این ٹی کالونی سیکنڈری اسکول میں جعلی ووٹ ڈلوائے جا رہے ہیں، الیکشن کمیشن اس دھاندلی کا فوری نوٹس لے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ انتظامیہ سے اپیل ہے ایس ایچ او گزری کو برطرف کریں۔
Pakistan election 2024 | Election 2024 Constituencies | Election 2024 candidates