ہیومن رائٹس آف کمیشن پاکستان کی جانب سے موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز فوری طور پر بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
ایچ آر سی پی نے الیکشن کمیشن سے مطالبے میں کہا ہے کہ پی ٹی اے کا کہنا ہےحکومت کی جانب سے انٹرنیٹ بندش کے احکامات نہیں ملے، موبائل اور انٹرنیٹ بندش سے انتخابات میں شفافیت کے فقدان کا خدشہ ہے۔
ایچ آر سی پی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ موبائل اور انٹرنیٹ بندش سے معلومات اور ممکنہ طور پر نتائج کی ترسیل متاثر ہوگی۔
ایچ آر سی پی کا مزید کہنا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے پولنگ کے دن بلاتعطل انٹرنیٹ سروس فراہمی کی ہدایت کی تھی۔