جماعتِ اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی کے حلقہ این اے 232، پی ایس 91 میں پریزائیڈنگ افسر نے بیلٹ باکسز میں جعلی ووٹ ڈالے ہیں۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے ایکس پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پیغام جاری کیا ہے۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے اس ویڈیو کے کیپشن میں حریف سیاسی جماعت ایم کیو ایم پر تنقید کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ لوگ بس اسی طرح ووٹ بھر سکتے ہیں، عوام نے تو اِنہیں بری طرح مسترد کردیا ہے۔
اُنہوں نے اپنی پوسٹ کو کیپشن دی’شہر میں گھوم کر دیکھ لیں ایم کیو ایم کے کیمپوں کا حال‘۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے اپنے پیغام میں کہا کہ ان شاءاللّٰہ ہمارے کارکن دھاندلی روکیں گے، جیتیں گے، ان شاءاللّٰہ۔‘
یاد رہے کہ پاکستان میں عام انتخابات کے لیے ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
پولنگ اسٹیشنز پر انتخابی عملے نے کہیں وقت پر تو کہیں تاخیر سے ذمے داریاں سنبھال لی ہیں، ووٹرز پولنگ اسٹیشن پہنچ رہے ہیں۔
پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔
Pakistan election 2024 | Election 2024 Constituencies | Election 2024 candidates