خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں 5 اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کے علاقے گرہ اسلم میں پولیس وین پر دستی بم کا حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 4 اہلکار شہید اور3 زخمی ہو گئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دستی بم حملے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ادھر بلوچستان کے علاقے خاران میں بھی لیویز کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس میں ایک اہلکار جاں بحق اور 2 افراد ذخمی ہو گئے۔لیویز ذرائع کے مطابق خاران دھماکے کے زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔