پولنگ کا وقت بڑھانے سے متعلق الیکشن کمیشن حکام نے وضاحت کی کہ پولنگ کا وقت بڑھانے کے حوالے سے فی الحال کوئی تجویز زیر غور نہیں ۔تفصیلات کےمطابق الیکشن کمیشن حکام نے وضاحت کی کہ پولنگ کا عمل مقررہ وقت پر شام 5 بجے ختم ہو جائے گا۔ تمام پولنگ اسٹیشنز کے دروازے شام 5 بجے بند کر دیئے جائیں گے۔جو لوگ پولنگ اسٹیشن کی حدود میں پہلے سے موجود ہیں وہ مقررہ وقت کے بعد بھی ووٹ کاسٹ کر سکتے ہیں۔حکام کے مطابق مانیٹرنگ سیل میں ابھی تک 55شکایات موصول ہوئی ہیں جن میں سے 45شکایات کا ازالہ کردیا گیا ۔شکایات پولنگ کا عمل بروقت شروع نہ ہونے سے متعلق تھا ۔ترجمان الیکشن کمیشن نے بتایا کہ ملک بھر میں پولنگ کا عمل پرامن طریقے سے جاری ہے ۔غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج چھ بجے کے بعد ہی نشر کئے جاسکیں گے ۔پولنگ کا وقت شام پانچ بجے تک برقرار رہے گا ۔