قومی اسمبلی کے حلقے این اے 3 سوات کے ڈاگے پولنگ اسٹیشن نمبر 290 اور 291 پر خواتین کا ایک بھی ووٹ کاسٹ نہیں ہوا۔
سوات 2 جس کے 2 پولنگ اسٹیشن پر کسی بھی خاتون کا ووٹ کاسٹ نہیں ہوا ہے، اس حلقے کی آبادی 8 لاکھ 67 ہزار 243 ہے۔
سوات کے اس حلقے میں خواتین ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 42 ہزار 414 ہے جبکہ مرد ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 87 ہزار 377ہے۔
اس حلقے کے بڑے امیدواروں میں پیپلز پارٹی کے شہریار عامرزیب، مسلم لیگ (ن) کے واجد علی خان، جماعت اسلامی کے اختر علی خان اور تحریک انصاف کے آزاد امیدوار سلیم الرحمان ہیں۔
Pakistan election 2024 | Election 2024 Constituencies | Election 2024 candidates