ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹر اینڈ نیوز ڈائریکٹرز (ایمنڈا) نے ملک بھر میں عام انتخابات کے دوران موبائل فون اور انٹرنیٹ بندش پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ایمنڈا کے جاری کردہ بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ ملک بھر میں موبائل فون اور انٹر نیٹ سروس کو فوری بحال کیا جائے۔
ایمنڈا نے کہا کہ صحافیوں کو موبائل فون، انٹرنیٹ سروس کی بندش سے شدید مشکلات کا سامنا ہے، جس کے باعث عوام کو حقائق سے باخبر رکھنے میں مشکلات ہیں۔
ایمنڈا نے بیان مزید کہا کہ نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ، پی ٹی اے کی تردید کے باوجود موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی۔
ایمنڈا نے یہ بھی کہا کہ انتخابی صورتحال اور حقائق جاننا عوام کا حق ہے، حکومت پاکستان فوری طور پر موبائل فون سروسز کی بحالی کو یقینی بنائے۔