الیکشن 2024ء میں 266 نشستوں کےلیے ووٹوں کی گنتی شروع جاری ہے، ملک بھر کے بڑے مقابلوں پر سب کی نظریں ہیں۔
ملک کی بڑی سیاسی شخصیات میں سے کون میدان مارے گا اور کون ہارے گا؟ عوام نے نتائج پر نظریں جما لیں۔
این اے 130 لاہور پر سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کا آزاد امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد سے آمنا سامنا ہوا۔
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا این اے 194 لاڑکانہ میں جے یو آئی ف کے راشد حسین سومرو سے مقابلہ جاری ہے۔
شہباز شریف کا این اے 132 میں سردار محمد حسین ڈوگر سے جوڑ پڑا جبکہ این اے 207 سے آصف زرداری اور سردار شیر محمد رند بلوچ میدان میں ہیں۔
ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی کا این اے 248 میں جماعت اسلامی کے بابر خان سے ٹاکرا ہورہا ہے جبکہ این اے 44 ڈیرہ اسماعیل خان میں مولانا فضل الرحمان اور علی امین گنڈا پور آمنے سامنے ہیں۔
جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا این اے 6 لوئر دیر سے آزاد امیدوار محمد بشیر خان سے مقابلہ کررہے ہیں۔