پاکستان انڈر 19 ورلڈ کپ کا سیمی فائنل سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہار گیا۔سیمی فائنل میں پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 180 رنز کا ہدف دیا. آسٹریلیا نے ہدف 5 گیندوں قبل حاصل کرلیا۔
قبل ازیں قومی ٹیم 48.5 اوورز میں 179 رنز بناسکی اور پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔پاکستان کی جانب سے اذان اویس اور عرفات منہاس 52، 52 رنز بناکر نمایاں رہے۔
اس کے علاوہ شمائل حسین 17، شاہزیب خان 4، کپتان سعد بیگ 3، احمد حسن 4، ہارون ارشد 8، عبید شاہ 6، محمد ذیشان 4 اور علی رضا صفر پر آؤٹ ہوئے۔ نوید احمد خان 9 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
واضح رہے کہ انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں بھارتی ٹیم نے جنوبی افریقا کو شکست دی تھی اور ایونٹ کا فائنل 11 فروری کو بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔