پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما ذلفی بخاری نے موبائل فون سروسز کی بندش کو دھاندلی کی ایک قسم قرار دیا ہے۔
عرب میڈیا سے گفتگو میں ذلفی بخاری نے کہا کہ ووٹرز کو میسج سروس سے اپنے پولنگ اسٹیشنز کا پتا معلوم کرنا تھا جبکہ کچھ کو پولنگ اسٹیشنوں تک جانے کے لیے آن لائن کار سروس بھی استعمال کرنی تھی۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ موبائل فون سروسز کی بندش دھاندلی کی ایک قسم ہے، انٹرنیٹ، موبائل فون سروسز کی بندش واضح طور پر ووٹرز کو روکنے کی کوشش تھی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پنجاب بھر میں پی ٹی آئی کے پولنگ ایجنٹوں کو پولنگ بوتھس میں جانے نہیں دیا گیا، ووٹوں کی گنتی کے وقت پولنگ ایجنٹوں کا ہونا ضروری تھا۔