لاہور سے قومی اسمبلی کے 14 حلقوں میں بڑے سیاسی مقابلے جاری ہے اور نتائج تسلسل کے ساتھ آرہے ہیں
این اے 117 لاہور 1 سے این اے 130 لاہور 14 کے ان حلقوں پر نواز شریف ، شہباز شریف ، مریم نواز، حمزہ شہباز ، بلاول بھٹو زرداری، علیم خان، ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت کئی بڑے سیاسی نام حصہ لے رہے ہیں۔
این اے 117 لاہور 1 جس میں پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 329 ہے، جن میں سے 12 کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ تاحال موصول ہوچکا ہے۔
اب تک کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق لاہور 1 سے ن لیگ کے حمایت یافتہ استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے صدر علیم خان 4 ہزار 132 ووٹ کے ساتھ پہلے اور آزاد امیدوار علی اعجاز 1 ہزار 819 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 118 لاہور 2 میں پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 467 ہے، جن میں 9 کا نتیجہ سامنے آچکا ہے۔
غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کے محمد حمزہ شہباز 3 ہزار 275 ووٹوں کے ساتھ پہلے اور آزاد امیدوار عالیہ حمزہ ملک 2 ہزار 87 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 119 لاہور 3 میں پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 338 ہے، جن میں 5 کا نتیجہ موصول ہوچکا ہے۔
اب تک کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج پر ن لیگ کی مریم نواز 1 ہزار 565 ووٹ کے ساتھ پہلے اور آزاد امیدوار شہزاد فاروق 833 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 121 لاہور 5 پر 299 پولنگ اسٹیشنز ہیں، جن میں سے 1 کا نتیجہ سامنے آیا ہے۔
اس نشست پر غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج میں ن لیگ کے شیخ روحیل اصغر 356 ووٹ کے ساتھ پہلے اور آزاد امیدوار وسیم قادر 312 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 123 لاہور 7 میں پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 222 ہیں، جن میں سے 39 کے نتائج سامنے آچکے ہیں۔
اب تک کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کے صدر میاں شہباز شریف 20 ہزار 693 ووٹوں کے ساتھ پہلے اور آزاد امیدوار افضال عظیم 19 ہزار 294 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 124 لاہور 8 میں 198 پولنگ اسٹیشنز ہیں، جن میں سے 8 کا نتیجہ سامنے آچکا ہے۔
غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار رانا ضمیر احمد 1 ہزار 958 ووٹ کے ساتھ پہلے اور ن لیگ کے رانا مبشر اقبال 1 ہزار 159 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 125 لاہور 9 کی 214 پولنگ اسٹیشنز میں سے 5 کے نتائج سامنے آئے ہیں ۔
اس نشست کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کے محمد افضل کھوکھر 3 ہزار 916 ووٹوں کے ساتھ پہلے اور آزاد امیدوار جاوید عمر 1 ہزار 963 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 126 لاہور 10 کی 223 میں سے 2 پولنگ اسٹیشنز کا نتیجہ تاحال موصول ہوا ہے۔
اب تک کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کے ملک سیف الملوک کھوکھر 3 ہزار 424 ووٹوں کے ساتھ پہلے اور آزاد امیدوار ملک توقیر عباس کھوکھر 2 ہزار 870 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 129 لاہور 13 کی 334 پولنگ اسٹیشنز میں سے 3 کے نتائج سامنے آئے ہیں۔
اس نشست کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کے حافظ محمد نعمان 4 ہزار 171 ووٹ لے کر پہلے جبکہ آزاد امیدوار میاں محمد اظہر 2 ہزار 305 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 130 لاہور 14 کی 376 نشستوں میں سے 47 کانتیجہ موصول ہوچکا ہے۔
اب تک کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار یاسمین راشد 13 ہزار 164 ووٹ کے ساتھ پہلے اور ن لیگ کے قائد میاں محمد نواز شریف 10 ہزار 14 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔