سیکیورٹی کے لیے ریٹرننگ افسران (آر او) کے دفاتر کے باہر آرمی اور سول آرمڈ فورسز کے اہلکار تعینات کردیے گئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آرمی اور سول آرمڈ فورسز کا الیکشن عمل سے کوئی تعلق نہیں ہے، اہلکار گنتی کا عمل مکمل ہونے تک آر اوز دفاتر کے باہر سیکیورٹی دینے کے پابند ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن اور وزارت داخلہ نے اس سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر رکھا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اہلکار صرف آر اوز کے دفاتر کی بیرونی سیکیورٹی کے لیے تعینات ہیں، انتخابی عملہ آر اوز کے دفاتر کے اندر ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔