متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے مرکزی رہنما مصطفیٰ کمال نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی کی 18 نشستوں پر ایم کیوایم لیڈ کررہی ہے۔
پارٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ کراچی کے لوگوں نے ہم پراعتماد کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کراچی میں کامیابی کا نیا رکارڈ بنانے جارہی ہے۔