پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن پی ایس 61 حیدرآباد 2 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق کامیاب ہوگئے۔
پی ایس 61 حیدرآباد 2 کے تمام 135 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج موصول ہوگئے، جن کے مطابق شرجیل انعام میمن 63638 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔
جے یو آئی ایف کے سعید احمد تالپور 11719 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
قبل ازیں سابق وزیراعلیٰ سندھ اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید مراد علی شاہ پی ایس 77 جامشورو سے کامیاب ہوئے۔
سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 77 جام شورو کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے میں مراد علی شاہ 66 ہزار 100 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔
اسی طرح سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 27 خیرپور 2 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے ہالار وسان کامیاب ہوگئے۔
پی ایس 27 خیرپور 2 کے تمام 145 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق ہالار وسان 93 ہزار 421 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔