پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ولید اقبال نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے کہا تھا فارم 45 پولنگ اسٹیشن کے باہر ڈسپلے ہوں گے، فارم 45 کا پولنگ اسٹیشن کے باہر ڈسپلے کہاں ہے؟
سب تک نیوز کی خصوصی الیکشن ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے ولید اقبال نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر نے کہا تھا رزلٹ الیکشن مینجمنٹ سسٹم (ای ایم ایس) پر اپلوڈ ہوجائیں گے، ابھی تک نتائج ای ایم ایس پر اپ لوڈ نہیں ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ جس قسم کےحالات کا ہمیں سامنا تھا اس میں ان نتائج کا آنا حوصلہ افزا ہے، ہم نے 21ویں صدی کی ٹیکنالوجی استعمال کرکے ووٹرز سے رابطہ رکھا، عوام کی رائے کا احترام کرنا چاہیے۔
ولید اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی کا آئندہ کا لائحہ عمل آئین و قانون کے دائرےمیں ہوگا۔