خیبر پختونخوا کی تیس صوبائی نشستوں کے مکمل غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق اٹھائیس نشستوں پر آزاد امیدوار جبکہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی ایک ایک نشست پر کام یاب رہے ہیں۔
پی کے 1 چترال اپر: غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ
غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق تمام 140 پولنگ اسٹیشنز سے آزاد امیدوارثریا بی بی 18914 ووٹ لے کر کامیاب قرار ہائی ہیں جبکہ جے یو آئی کے شکیل احمد 10533 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
پی کے 8 سوات 6:
138 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوارحمید الرحمٰن 33152 ووٹ لےکر پہلے جبکہ مسلم ليگ ن کے جلات 15007 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
پی کے 24 مالاکنڈ 2:
پی کے 24 مالاکنڈ 2 کے 165 پولنگ اسٹیشنز کا نتیجہ بھی سامنے آ گیا ہے۔
غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار مساویر خان 43193 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ پیپلز پارٹی کے محمد علی شاہ 22191 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
پی کے 37 مانسہرہ 2:
تمام 112 پولنگ اسٹیشنز سے موصول ہونے والے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار بابر سلیم سواتی 35213 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ مسلم ليگ ن کے ظہور احمد 20950 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
پی کے 39 مانسہرہ 4:
غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی کے 39 مانسہرہ 4 سے آزاد امیدوار اکرام اللّٰہ 23853 ووٹ لے کر آگے جبکہ مسلم ليگ ن کے محمد عارف 19331 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
حلقہ پی کے 46 ہری پور 1:
پی کے 46 ہری پور 1 کے تمام 211 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق آزاد امیدوار اکبر ایوب خان 68835 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ آزاد امیدوار قاضی محمد اسد خان 28327 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
پی کے 47 ہری پور 2:
غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی کے 47 ہری پور 2 کے تمام 203 پولنگ اسٹیشنز سے آزاد امیدوار ارشد ایوب خان 73038 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ آزاد امیدوار فیصل زمان 34620 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ پی کے 54 مردان 1:
غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی کے 54 مردان 1 کے تمام 119 پولنگ اسٹیشنز سے آزاد امیدوار زرشاد خان 42754 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ اے این پی کے گوہر علی شاہ 17064 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ پی کے 59 مردان 6:
مردان کے تمام پولنگ اسٹیشنز 122 کے مکمل غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار طارق محمود آریانی 28349 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے محمد ہارون 14256 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
پی کے 68 مہمند 2:
پی کے 68 مہمند 2 کے 112 پولنگ اسٹیشنز سے آزاد امیدوار محمد اسرار 20690 ووٹ لےکر کامیاب جبکہ جے یو آئی ایف کے حنیف الزمان 12156 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہے۔
پی کے 78 پشاور 7:
تمام 94 پولنگ اسٹیشنز سے موصول ہونے والے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم ليگ ن کے ظاہر خان 22559 ووٹ لے کر کامیاب اور آزاد امیدوار عاصم خان 17125 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہے۔
پی کے 79 پشاور 8:
پی کے 79 پشاور 8 سے بھی تمام 66 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ سامنے آ گیا ہے۔
پاکستان مسلم ليگ ن کے جلال خان 16031 ووٹ لے کر آگے جبکہ آزاد امیدوار تیمور سلیم خان 11495 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
پی کے81 پشاور 10:
تمام 131 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار سید قاسم علی شاہ 44310 ووٹ لے کر آگے جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے ارسلان خان ناظم 8177 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ پی کے 82 پشاور 11:
90 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار ملک طارق اعوان 20334 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ آزاد امیدوار کامران بنگش 14030 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہے۔
پی کے 86 نوشہرہ 2:
اسی طرح غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی کے 86 نوشہرہ 2 سے آزاد امیدوار محمد ادریس 38092 ووٹ کے ساتھ آگے جبکہ اے این پی کے مسعود خٹک 12973 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ پی کے 87 نوشہرہ 3:
غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق نوشہرہ کے تمام 164پولنگ اسٹیشنز کا مکمل نتیجہ سامنے آ گیا ہے جہاں آزاد امیدوار خلیق الرحمٰن 44762 ووٹ لے کر آگے جبکہ پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے پرویز خٹک 18176 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
پی کے 96 کرم 2:
مام 145 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوارعلی ہادی 38593 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ آزاد امیدوار وصی سید میاں 24874 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
پی کے 98 کرک 2:
غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی کے 98 کرک 2 کے 165 پولنگ اسٹیشنز سے آزاد امیدوار محمد سجاد 37160 ووٹ لے کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ آزاد امیدوار ملک قاسم خٹک 31853 ووٹ لے کر دوسرےنمبر پر ہیں۔