غزہ کے علاقے رفح میں اسرائیلی جارحیت جاری ہے، حالیہ حملوں میں 3 بچوں سمیت 8 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی افواج نے ان حملوں میں رہائشی گھروں کو نشانہ بنایا ہے۔
دریں اثناء وسطی غزہ میں ہونے والے ایک اور حملے میں اسکول پر بمباری کی گئی۔
عرب میڈیا کے مطابق بمباری میں 4 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسکول میں بے گھر افراد پناہ لیے ہوئے تھے۔
علاوہ ازیں دیر البلاح میں اسرائیلی بمباری سے ایک فلسطینی شہید ہوگیا۔