الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے الیکشن مینجمنٹ سسٹم (ای ایم ایس) میں پنجاب اسمبلی کی 276 نشستوں کے نتائج موصول ہوگئے۔
پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں کے نتائج سامنے آنا باقی ہیں جبکہ ایک حلقے پی پی 266 پر انتخابی عمل ملتوی کردیا گیا ہے۔
مسلم لیگ نے صوبائی اسمبلی کی 123 نشستوں پر کامیاب سمیٹی ہے جبکہ اتنی نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی نے پنجاب اسمبلی 10، ق لیگ نے 5 جبکہ تحریک لبیک اور استحکام پاکستان پارٹی نے ایک، ایک نشست پر کامیابی اپنے نام کی ہے۔