چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری خصوصی پرواز سے لاہور پہنچ گئے۔
لاڑکانہ اور قمبر شہداد کوٹ سے قومی اسمبلی نشستوں پر کامیاب ہونے والے بلاول بھٹو زرداری سکھر ایئرپورٹ سے اسپیشل فلائٹ کے ذریعے لاہور روانہ ہوئے۔
ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری جو نوابشاہ سے قومی اسمبلی نشست پر کامیاب ہوئے ہیں، وہ بھی لاہور پہنچے ہیں، پی پی کے دونوں رہنما مقامی پارٹی قیادت سے ملاقات کریں گے۔
ذرائع کے مطابق دورہ لاہور کے دوران پی پی کی مرکزی قیادت این اے 127 کے انتخابی نتائج چیلنج کرنے پر بھی مشاورت کرے گی۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی قیادت اور ن لیگ کی قیادت کے درمیان سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کے لیے ملاقات کا بھی امکان ہے۔