پی ٹی آئی کے شیر افضل مروت بطور آزاد امیدوار قومی اسمبلی کی نشست این اے 41 لکی مروت سے کامیاب ہوگئے ہیں۔این اے 41 لکی مروت کے تمام 409 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا ہے۔نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت بطور آزاد امیدوار 117988 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ان کے مقابلے میں جے یو آئی کے اسجد محمود 68303 ووٹ لے کر دوسر نمبر پر رہے۔الیکشن کمیشن نے غیر حتمی نتائج سے متعلق فارم 47 جاری کردیا۔باقی امیدواروں نے کتنے ووٹ حاصل کئے نیچے چارٹ ملاحظہ کریں.