برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ کام کرنے کے خواہاں ہیں۔
برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون نے پاکستانی انتخابات میں شفافیت سے متعلق تحفظات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ افسوس ہے تمام جماعتوں کو باضابطہ طور پر حصہ لینے کی اجازت نہیں دی گئی۔
ڈیوڈ کیمرون کے مطابق بعض رہنماؤں کو روکنے اور انتخابی نشان نہ دینے کیلئے قانونی ضوابط استعمال کیے گئے۔
لارڈ ڈیوڈ کیمرون نے کہا پولنگ کے دن انٹرنیٹ کی بندش کو نوٹ کیا ہے۔ نتائج کے اعلان میں تاخیر اور گنتی میں بےضابطیگیاں بھی نوٹ کی ہیں۔
برطانوی وزیر خارجہ نے کہا بنیادی انسانی حقوق، معلومات تک رسائی اور قانون کی حکمرانی برقرار رکھی جائیں۔
انکا کہنا تھا کہ مداخلت سے پاک، آزاد، منصفانہ اور شفاف عدالتی نظام کی کوشش کی جائے۔