ترجمان پاکستان تحریک انصاف رؤف حسن نے کہا ہے کہ پارٹی موجود ہے، نام کا اعلان ابھی نہیں کرسکتا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس مخصوص نشستوں سے متعلق قانونی حق موجود ہے، خواہش ہے جس پارٹی کو مینڈیٹ ملا اُسے حکومت بنانے دی جائے۔
پی ٹی آئی ترجمان نے مزید کہا کہ کامیاب امیدواروں کا ضمیر خریدنا مشکل ہوگا۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ پردے کے پیچھے الیکشن انجینئرنگ ہوئی ہے، الیکشن کے دن تک پی ٹی آئی کو کمزور کرنے کی کوشش کی گئی۔