انتخابات میں آزاد امیدواروں کی کامیابی کے بعد تحریک انصاف کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔
اس اجلاس میں بیرسٹر گوہر، اسد قیصر، علی محمد اور دیگر شریک ہوں گے۔اجلاس میں آئندہ وفاقی اور صوبائی حکومت بنانے سے متعلق بات ہوگی۔
تحریک انصاف کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے ساتھ اتحاد پر بھی غور ہوگا۔
واضح رہے کہ عام انتخابات 2024ء کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار 99 نشستیں لے کر سب سے آگے ہیں۔
علاوہ ازیں خیبرپختونخوا اسمبلی کے الیکشن میں 90 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔