انگلینڈ کے خلاف سیریز کے باقی 3 ٹیسٹ میچز کے لیے بھارتی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کے مطابق ویرات کوہلی ذاتی مصروفیات کے باعث بقیہ سیریز کے لیے بھی دستیاب نہیں ہوں گے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ کا کہنا ہے کہ بورڈ ویرات کوہلی کے فیصلے کا احترام کرتا ہے جبکہ رویندرا جڈیجا اور کے ایل راہول کی شرکت فٹنس سے مشروط ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا ٹیسٹ میچ 15 فروری جبکہ چوتھا 23 فروری اور پانچواں 7 مارچ سے شروع ہوگا۔
واضح رہے کہ 5 ٹیسٹ میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔