اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ نتائج کی تاخیر پر مسلم لیگ ن کو بھی شدید تحفظات ہیں لیکن دس بارہ فی صد نتیجوں کی بنیاد پر کسی کی جیت، کسی کی ہار کا حتمی تاثر بنا دینا شاید ہی ذمہ دارانہ طرزعمل ہو۔ کوئی نہیں بتا رہا کہ قومی اسمبلی میں ساٹھ خواتین اور دس اقلیتی مخصوص نشستوں کا سب سے بڑا حصہ مسلم لیگ (ن) کو ملے گا جو پہلے ہی وفاق کی سب سے بڑی اکثریتی جماعت بن چکی ہے۔