پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عریشہ رضی خان کی شادی کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے، انہوں نے بھارتی فنکاروں کی شادیوں سے متاثر ہوکر اپنی شادی میں بھی کچھ منفرد کرنے کی کوشش کی ہے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ کی گیم نائٹ کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں اپنے شوہر عبداللہ فرخ سمیت دیگر مہمانوں کے ہمراہ مختلف کھیل کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
قبل ازیں بطور چائلڈ آرٹسٹ کیرئیر کا آغاز کرنے والی عریشہ رضی کی تقریب دعائے خیر سے تصاویر اور ویڈیوز بھی وائرل ہوئی تھیں۔
دعائے خیر کی تقریب میں عریشہ رضی خان ہلکے سُنہرے پشواس میں نظر آئیں۔ ان کا یہ جوڑا ساتھی اداکارہ مایا علی کے کلاتھنگ برانڈ ’مایا پریٹز‘ کا تھا۔
اب حال ہی میں اداکارہ نے انسٹااسٹوری میں اپنی گیم نائٹ کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں۔
ان وائرل ویڈیوز اور تصاویر میں اداکارہ نے سیاہ اسٹائلش شارٹ شرٹ اور ٹراؤزر زیب تن کیا جبکہ عبداللہ ان کی میچنگ کرتے دکھائی دیئے۔
وائرل ہونے والی ویڈیوز میں عریشہ کو اپنے شوہر عبداللہ سمیت دیگر دوستوں کے ہمراہ مختلف گیمز کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جن میں ’یس نو‘، ’جینگا‘ اور ’تاش‘ وغیرہ شامل ہیں۔
دلہنیا کی اس گیم نائٹ میں صرف دولہا اور دلہن نے ہی نہیں بلکہ ان کے دوستوں نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اس کی مختلف ویڈیوز اور تصاویر کی بھی خوب دھوم مچی ہوئی ہے۔