ڈاکٹر ادیب رضوی کے نام ایک اور اعزاز

— فائل فوٹو

ایس آئی یو ٹی کے سربراہ ڈاکٹر ادیب رضوی کو عالمی اعزاز سے نواز دیا گیا۔

ترجمان ایس آئی یو ٹی کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر ادیب رضوی کو ہیومینٹیرین ریکگنیشن ایوارڈ 2024 سے نوازا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ امریکن یورولوجیکل ایسوسی ایشن کی جانب سے ڈاکٹر ادیب رضوی کو حدمت خلق کے لیے نمایا کردار ادا کرنے پر ایوارڈ  سے نوازا گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر ادیب رضوی نے گردوں کے امراض کے لیے جنوبی ایشیا کا سب سے بڑا پبلک ہیلتھ کیئر ادارہ قائم کرکے نمایا کردار ادا کیا ہے۔  

واضح رہے کہ صرف 2022 میں ایس آئی یو ٹی میں 33 لاکھ افراد کا علاج کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں