پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کی کامیابی کے بعد پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا میں حکومت سازی کیلئے جماعت اسلامی سے رابطہ کرلیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت سازی کیلئے کے پی میں آزاد اراکین کی جماعت اسلامی سے بات چیت ہوئی۔
امیر جماعت اسلامی پشاور بحراللّٰہ خان ایڈووکیٹ نے سب تک نیوز سے گفتگو کے دوران پی ٹی آئی کی جانب سے رابطہ کرنے کی تصدیق کردی۔
بحراللّٰہ خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت سے پہلے باضابطہ رابطےکی تصدیق کرتا ہوں، پی ٹی ائی کے بیرسٹر سیف اور میرا رابطہ ہوا ہے،
رہنما جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ بیرسٹر سیف سے تمام امور پر بات چیت ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ خیبر پختونخوا اسمبلی کیلئے اب تک کے نتائج کے مطابق 81 تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔
جمعیت علما اسلام 7، ن لیگ 5، پیپلز پارٹی 4 اور جماعت اسلامی نے 3 نشستیں جیتی ہیں۔