پشاور ہائیکورٹ نے انتخابی نتائج میں مبینہ تبدیلی کے معاملے پر 8 آزادامیدواروں کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو حتمی نتائج جاری کرنے سے روک دیا۔پشاورہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد اور جسٹس ارشد علی پیر کو سماعت کرینگے ، درخواستگزاروں میں محمود جان، تیمور جھگڑا اور کامران بنگش شامل ،ارباب عاصم،ارباب جہانداد،علی زمان اور ملک حشمت شامل ہیں۔
درخواستگزار نے موقف اختیار کیا کہ فارم 45 میں میں نتائج ہمارے حق میں تھے، جبکہ انہیں فارم 47 میں تبدیل کر دیا گیا ہے ۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کو حتمی نتائج جاری کرنے سے روک دیا ہے۔