پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ شہباز شریف سے آصف زرداری کی ملاقات میں مزید بات چیت پر اتفاق کیا گیا ہے۔
سب تک نیوز کی الیکشن ٹرانسمیشن میں بات کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ملک کی صورت حال ایسی ہے کہ ہر جماعت سے بات کرنی چاہیے، ن لیگ نے سب جماعتوں کو اکٹھا کر کے حکومت بنانے کی دعوت دی ہے۔
ترجمان مسلم لیگ ن نے یہ بھی کہا کہ شہباز اور آصف زرداری کی ملاقات میں حتمی فیصلہ کوئی نہیں ہوا، آصف زرداری یقیناً اپنی جماعت سے مشاورت کریں گے، ملاقات میں مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا ہوگا، ملک ایسے حالات میں ہے کہ ہم سب کو مل کر کام کرنا ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ آزاد امید وار بھی الیکٹورل پراسیس میں بہت اہم ہوتے ہیں، آزاد امیدواروں سے بھی رابطے کی ذمے داریاں لگائی گئی ہیں، نواز شریف سے تمام جماعتوں کو ساتھ شامل کرنےکی بات کی، ہم سب کے مینڈیٹ کو تسلیم کرتے ہیں۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ نواز شریف نے 2018 میں کے پی میں بانی مینڈیٹ کے احترام کیا اور انہیں حکومت بنا نے دی، کل اہم میٹنگ ہے، قیادت جو فیصلہ کرے گی وہی ہوگا، وفاق میں سنگل لارجسٹ پارٹی مسلم لیگ ن ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ الیکشن مہم میں ہر جماعت دعویٰ کرتی ہے کہ سب سے زیادہ نشستیں ملیں گی، 2018 میں ہماری قیادت بھی جیلوں میں تھی۔
انہوں نے کہا کہ ہم پنجاب میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہیں، پنجاب میں ہم کامیاب ہوئے ہیں، ہر حلقے کے ووٹر ڈیٹا کا جائزہ لیا جا رہا ہے، کوئی ایک جماعت اس پوزیشن میں ہے ہی نہیں کہ سادہ اکثریت کےساتھ حکومت بنا سکے۔
مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ ایک جماعت نے ہر صورت میں رونا ہے، سب سے بڑے جلسے ن لیگ نے کیے ہیں، جو وقت ہمیں ملا، ہم نے بھر پور الیکشن مہم کی۔
Pakistan election 2024 | Election 2024 Constituencies | Election 2024 candidates