امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کراچی میں جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کو ووٹ ملا، ایم کیو ایم کہاں سے آگئی، ہم پی ٹی آئی کے مینڈیٹ کا مقدمہ بھی لڑیں گے۔
الیکشن کمیشن کے صوبائی دفتر کے باہر جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ فارم 45 کے مطابق ایم کیو ایم کو قومی اسمبلی کی کسی نشست پر بھی 10 ہزار ووٹ بھی نہیں ملے ہیں۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ الیکشن میں عوام کے مینڈیٹ پر قبضہ کیا گیا، ہم اپنا مینڈیٹ واپس لینے کیلئے ہر طرح کی جنگ لڑیں گے، پیچھے نہیں ہٹیں گے، قانونی اور پرامن مذمت کریں گے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی نے مزید کہا کہ یہ چاہتے ہیں کہ نوجوانوں کو مایوس کر دیں، کراچی والوں نے ایم کیو ایم کا وجود ہی ختم کردیا، سب لوگ بے نقاب ہوتے جا رہے ہیں، مینڈیٹ تسلیم کرو گے تو عزت کریں گے، بندوق کے زور پر عزت نہیں ہو سکتی۔
Pakistan election 2024 | Election 2024 Constituencies | Election 2024 candidates