حکومت سازی کیلئے پاکستان مسلم لیگ (ن) نے قومی اسمبلی کا الیکشن جیتنے والے ناراض لیگی ارکان سے رابطہ کرلیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی طرف سے سیاسی جماعتوں سے رابطے کیلئے 4 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی، کمیٹی میں سردار ایاز صادق، ملک محمد احمد خان اور سعد رفیق شامل ہیں۔
کمیٹی روزانہ کی بنیادوں پر دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات کرے گی، مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی کے الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے والے 12 ناراض لیگی ارکان سے بھی رابطہ کیا ہے۔
ذرائع ن لیگ کا کہنا ہے کہ ناراض ارکان مضبوط یقین دہانی کے بعد نواز شریف سے ملاقات کریں گے، ن لیگ کے 12 ارکان اسمبلی نے پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر آزاد حیثیت سے الیکش لڑا اور کامیاب ہوئے۔
ناراض ارکان واپس پارٹی میں آئے تو ن لیگ کی پوزیشن مزید مستحکم ہوگی، معاملات طے ہونے پر مسلم لیگ ن ان ارکان کے نام سامنے لے آئے گی۔