اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.9 تھی۔ اس کی گہرائی 142 کلو میٹر جبکہ مرکز افغانستان میں ہندوکش ریجن تھا۔
خیبرپختونخوا پشاور، مہمند، شبقدر، سوات، باجوڑ، خیبر، لوئر دیر، شمالی وزیرستان مالاکنڈ اور مردان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
اسلام آباد، راولپنڈی، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، چکوال میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
ادھر افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔