آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے پاکستان میں عام انتخابات پر اپنی حکومت کا ردعمل جاری کردیا۔
آسٹریلوی حکومت نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان میں 8 فروری کے انتخابات کے ابتدائی نتائج کو دیکھ رہے ہیں۔
آسٹریلوی حکومت نے کہا کہ بارہا آزادانہ، غیر جانبدارانہ، منصفانہ، قابل تصدیق انتخابات کا کہا۔ آسٹریلیا خواتین رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد میں اضافے کا خیرمقدم کرتا ہوں۔
آسٹریلوی حکومت کا کہنا تھا کہ یہ امر افسوسناک ہے کہ پاکستانیوں کو اپنے انتخاب میں پابند کیا گیا، تمام سیاسی جماعتوں کو عام انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دی گئی۔
آسٹریلوی حکومت کا یہ بھی کہنا تھا کہ آسٹریلیا ایک جمہوری، معتدل اور خوشحال پاکستان کی حمایت کرتا ہے۔ بطور طویل المدت شراکت دار ہم پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہیں۔
Pakistan Election 2024 | Election 2024 Constituencies | Election 2024 Candidates