لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق سیکرٹری جنرل جہانگیر بدر مرحوم کے بھائی اور ایڈیشنل سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی ذوالفقار علی بدر کے چچا امجد بدر کی رسم قل گزشتہ روز بیگم روڈ نیو مزنگ میں ادا کر دی گئی۔ جس میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں چودھری اسلم گل،عثمان ملک ،آغا سید تقی،افنان صادق لون،راو خالد،چودھری ریاض،رانا جواد اعزاز الدین ایڈوکیٹ ،خرم جاوید ایڈوکیٹ،اور پیپلز پارٹی کے دیگر کارکنوں نے شرکت کی۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی ترجمان ذولفقار علی بدر سے ان کے چچا امجد بدر کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کیلئے بلندی درجات کی دعاء کی۔