وسطی فرانس میں چینون نیوکلیئر پاور پلانٹ میں آگ لگ گئی جس کے باعث پاور پلانٹ کے 2 یونٹ بند کردیے گئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق آگ نیوکلیئر زون سے باہر پاور یونٹ 3 کے مین ٹرانسفارمر میں لگی جسے بحھا دیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔