شرقپور شریف (نامہ نگار) سابق ایم پی اے حاجی افتخار احمد بھنگو اور سابق ٹکٹ ہولڈار چوہدری بلال افتخار بھنگو ‘ چوہدری سہیل بھنگو ‘ چوہدری عثمان بھنگو و دیگر بھنگو برادران کے ڈیرے پر نومنتخب ایم پی اے چوہدری محمد اویس عمر ورک ‘ این اے 114 کے ٹکٹ ہولڈار چوہدری ارشد محمود منڈا کے اعزاز میں ظہرانہ کا انعقاد کیا جس میں علاقہ بھر کے لوگوں نے بھر پور شرکت کی اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے چوہدری بلال افتخار بھنگو کا کہنا تھا کہ میں اپنے حلقہ کے عوام کا شکر گزارہوں جنہوں نے بھر پور ووٹ دیکر عمران خان اورمجھ سے محبت کا اظہار کیا چوہدری ارشد محمود منڈا نے کہا ہے کہ اپنے حق پر کسی کو ڈاکہ نہیں مارنے دینگے اورخدا کی نصرت سے انصاف ہمارے حق میں ہو گا اہلیان حلقہ کے غیور ووٹرز کا شکریہ مجھے عمران خان کے سپاہی اورکھلاڑی ہونے پر اہلیان حلقہ نے جس مثالی محبت ،شفقت ،اپنائیت کا بذریعہ ووٹ عملی مظاہرہ کر کے مجھے حوصلہ دیا اس پر تہہ دل سے مشکور ہوں نو منتخب ایم پی اے چوہدری اویس عمر ورک نے کہا ہے کہ مجھے اہلیان حلقہ کی محبت پر ناز ہے۔