اسلام آباد ( سب تکرپورٹ) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا، ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے پرامن انتخابات کے انعقاد پر ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ انٹرنیٹ کی بندش کے باعث انتخابی عمل میں خلل پیدا ہوا، الیکشن کمشن جلد مکمل نتائج کا اعلان کر دے گا۔