مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے چار رکنی وفد کی ملاقات آج ہو گی۔
ملاقات جاتی امرا میں صبح ساڑھے 11 بجے متوقع ہے، ملاقات میں حکومت سازی اور موجودہ سیاسی صورتحال پر بات چیت ہو گی۔
ایم کیو ایم کے وفد میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور خالد مقبول صدیقی شامل ہوں گے۔
اس کے علاوہ ڈاکٹر فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال بھی وفد کا حصہ ہوں گے۔
رپورٹس کے مطابق ن لیگ متحدہ کو وفاق میں مشترکہ حکومت سازی کے لیے تعاون کی درخواست کرے گی۔
واضح رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے درمیان ملاقات آج ہو گی جس میں حکومت سازی کے حوالے سے بات چیت ہو گی۔
حکومت سازی کے لیے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے بھی پیپلز پارٹی کے رہنما آصف علی زرداری سے گزشتہ روز ملاقات کی تھی۔